0
Friday 4 Feb 2011 19:23

ریمنڈ ڈیوس کے کیمرے سے اہم مقامات کی تصاویر برآمد،اسلحہ کیس میں ضمانت سیشن کورٹ میں چیلنج

ریمنڈ ڈیوس کے کیمرے سے اہم مقامات کی تصاویر برآمد،اسلحہ کیس میں ضمانت سیشن کورٹ میں چیلنج
لاہور:اسلام ٹائمز-ریمنڈ ڈیوس کے قبضے سے ملنے والے کیمرے سے اہم مقامات کی ڈیڑھ سو کے قریب تصاویر ملی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریمنڈ ڈیوس سے برآمد ہونے والے کیمرے میں بعض اہم مقامات سمیت ایک دینی مدرسے کی مختلف اینگلز سے لی گئی تصاویر بھی ہیں۔ کیمرے میں ڈیڑھ سو سے زائد تصاویر موجود تھیں، ملزم نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ اس نے یہ تصاویر کیوں بنائی تھیں اور وہ یہ تصاویر کن کے حوالے کرنا چاہتا تھا۔ ملزم کی مدد کے لئے آنے والے اس کے ساتھیوں کے لیپ ٹاپ میں ڈیٹا کے حوالے سے تفتیشی اداروں کو ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا ہے۔ دوسری طرف اس کیس میں جائے حادثہ پر موجود تین ٹریفک وارڈنز نے تھانہ لٹن روڈ میں اپنے بیانات قلمبند کروا دیئے ہیں۔
ادھر امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی ناجائز اسلحہ کیس میں ضمانت کو سیشن کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار محمد آصف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ناجائز اسلحہ کیس میں مدعیوں کے وکلا کو دفاع کا موقع نہیں دیا گیا جبکہ ملزم کو عدالتی وقت سے پہلے پیش کیا گیا اور ناجائز اسلحہ کیس میں اس کی ضمانت منظور کر لی گئی، جو انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ لہٰذا عدالت ریمنڈ ڈیوس کی ناجائز اسلحہ کیس میں ضمانت منسوخ کرنے کے احکامات جاری کرے جبکہ سیشن جج لاہور نے ریمنڈ ڈیوس کو عدالتی اوقات کار سے پہلے عدالت میں پیش کرنے کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے۔

خبر کا کوڈ : 53278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش