0
Monday 7 Feb 2011 13:48

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رھنما علامہ الطاف حسین الحسینی کے قتل کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاھرے

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رھنما علامہ الطاف حسین الحسینی کے قتل کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاھرے
کراچی:اسلام ٹائمز-شیعہ علما کونسل کے مرکزی رھنما علامہ الطاف حسین الحسینی کے قتل کے خلاف ملتان پریس کلب کے باھر احتجاجی مظاھرہ کیا گیا۔مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، شیعہ علماء کونسل سکھر کی جانب سے بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جعفریہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن اور شیعہ علما کونسل لاڑکانہ نے بھی احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا، ریلی کے شرکاء کا علامہ الطاف حسین الحسینی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نعرے لگاتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ انتطامیہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔
دوسری ریلی ضلع سکھر کے زیر اہتمام نکالی گئی۔ رہنماؤں و کارکنان نے فوارہ چوک سے اسٹیڈئم چوک تک احتجاجی ریلی نکالی، شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مطالبات کے حق میں تحریریں درج تھے، اس موقع پر ریلی کی قیادت کرنے والے شیعہ علماء کونسل کے جنرل سیکریٹری لیاقت علی جوہری سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ علامہ الطاف حسین الحسینی کا قتل اہل اسلام کے خلاف شازش ہے جسے بے نقاب کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے۔

خبر کا کوڈ : 53679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش