0
Friday 13 May 2016 12:13

راجہ رِیاض کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

راجہ رِیاض کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما راجہ ریاض نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ راجہ ریاض نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سے اختلافات کے باعث کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما طویل عرصے سے صوبے میں کسی بھی قسم کا بڑا عہدہ نہ ملنے پر بھی دلبرداشتہ تھے۔ ذرائع کے مطابق راجہ ریاض تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان 20 مئی کو فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق راجہ ریاض نے دو روز قبل (بدھ کو) عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی۔ راجہ ریاض کا موقف ہے کہ فریال تالپور پارٹی معاملات چلانے میں مشکلات پیدا کر رہی تھیں، اس حوالے سے آصف علی زرداری کی مداخلت کے باوجود معاملات درست نہ ہوئے تو انہوں ںے مجبور ہو کر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ راجہ ریاض شریف برادران کے سخت نقاد سمجھے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 538283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش