0
Tuesday 17 May 2016 19:40

مسلمان بتائیں کہ زائرین کو کس جرم کی پاداش میں قتل کر دیا جاتا ہے، شہزاد نقوی

مسلمان بتائیں کہ زائرین کو کس جرم کی پاداش میں قتل کر دیا جاتا ہے، شہزاد نقوی
اسلام ٹائمز۔ آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے تحت رواق الکوثر حرم مقدس حضرت امام علی رضا علیہ السلام، مشہد مقدس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر انڈیا، بنگلہ دیش اور پاکستان سے بڑی تعداد میں زائرین شریک ہوئے۔ زائرین غیر ایرانی شعبہ سے تعلق رکھنے والے سید شہزاد علی نقوی نے کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امام رضا (ع) کی زیارت سے شرف یاب ہونے کے لئے دولت و طاقت نہیں بلکہ امام علی رضا (ع) کا بلاوا ضروری ہے۔ زائر خاص مقام رکھاتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس راز کو تلاش کیا جائے جس کے باعث اسے یہ سعادت نصیب ہوئی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ زائرین کو کبھی کوئٹہ اور کبھی کراچی میں شہید کیا جاتا ہے، ہمیں بتایا جائے کہ زائرین کا قصور کیا ہے۔ مسلمان بتائیں کہ ان کس جرم کی پاداش میں قتل کر دیا جاتا ہے۔ زیارت کے لئے آنے والوں کو طرح طرح کے بہانے بناکر کیوں ان کے سفر کو مشکل بنایا جارہا ہے۔ گلے کاٹنے والے جواب دیں کیا یہ دین محمدی (ص) ہے۔ ہمار مذہب اسلام محبت و پیار کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ولایت کا نظام مروج ہے جس کے باعث کسی قسم کی دہشت گردی سر نہیں اٹھا پاتی۔ اس موقع پر زائرین میں سترخوان امام رضا علیہ السلام (ع) کے دعوت نامے تقسیم کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 539193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش