0
Sunday 22 May 2016 21:16

امریکہ کے حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب غلط فہمی نکال دیں، ساجد میر

امریکہ کے حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب غلط فہمی نکال دیں، ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور سعودی عرب کی قربانیوں کی قدر نہیں کی، پاکستان اور سعودی عرب کے بارے میں امریکہ کا رویہ بدل رہا ہے، امریکہ ایک طرف نائن الیون کا ملبہ سعودی عرب پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور دوسری طرف پاکستان کی فوجی امداد کیلئے کڑی شرائط عائد کر رہا ہے، امریکہ نے بھارت کیساتھ ایٹمی دفاعی اور اقتصادی تعاون کے 40 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے کیے، پاک سعودی قیادت کو اب کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو اپنی خود مختاری اور سلامتی میں کسی کا محتاج نہیں ہونا چاہیے اس سلسلے میں سب سے پہلے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا اب ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے امریکی کی غلامی قبول کرنی ہے یا اپنا وقار بحال کرنا ہے، ملکی مفادات کا تقاضا ہے کہ طوطا چشم امریکہ کی اصلیت پہچان کر ازسرنو قومی خارجہ پالیسی مرتب کی جائے اور اپنا وزن چین اور دیگر مخلص ممالک کے پلڑے میں ڈالا جائے، جن کیساتھ علاقائی ہی نہیں‘ ہماری اپنی سلامتی اور اقتصادی ترقی سے متعلق مفادات بھی جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہر معاملے میں ہمارے دشمن بھارت کو ترجیح دی، امریکی سینٹ کی طرف سے نائن الیون حملوں میں مارے جانیوالے افراد کے لواحقین کو سعودی عرب کیخلاف نقصان کے ازالے کیلئے مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دینے کا بل منظور کرکے اپنے بغض کا مظاہر ہ کیا ہے، نائن الیون حملے میں سعودیوں اور سعودی عرب کے ملوث ہونے میں بڑا فرق ہے، سعودی حکومت کی طرف سے اس حملے میں ملوث ہونے کی ہمیشہ تردید کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 540299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش