0
Sunday 22 May 2016 23:30

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں انجمن متولیان کے زیراہتمام امام بارگاہ روشن چراغ سے احتجاجی ریلی برآمد کی گئی۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تعاون سے یہ ریلی اس بھوک ہڑتال احتجاجی کیمپ سے اظہار یکجہتی کی مد میں نکالی گئی جو سرکلر روڈ حیدری چوک پر لگایا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر شہروں میں ہونے والی اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈی آئی خان میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاجی ریلی کا آغاز امام بارگاہ روشن چراغ سے ہوا، جو کہ مختلف مقامات و راستوں سے ہوتی ہوئی حیدری کیمپ پر اختتام پذیر ہوئی۔ امام بارگاہ تھلہ بموں شاہ، حسینی چوک، حیدری چوک، جائے شہادت شہید رضی الحسن شاہ بازار توپانوالہ سیت مختلف مقامات پر آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماوں اور انجمن متولیان کے صدر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اہل تشیع کو تحفظ اور شہداء کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 540319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش