0
Wednesday 25 May 2016 16:29

سرگودھا موٹروے پر پولیس کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

سرگودھا موٹروے پر پولیس کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا موٹر وے پر کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے موٹر وے پر کارروائی کرتے ہوئے کار کے خفیہ خانوں سے 2 کلاشنکوف، 9 ریپیٹرز، 25 پسٹل، 9 ایم ایم اور ہزاروں گولیاں برآمد کرلیں۔ ڈی پی اوسرگودھا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کار کا ٹائر برسٹ کرکے ٹرک میں لوڈ کر رکھی تھی، جس کے خفیہ خانوں میں اسلحہ چھپایا ہوا تھا، جسےخبیر پختونحوا سے موٹر وے کے راستے سرگودھا لایا جا رہا تھا، تاہم تلاشی لینے پر برآمد ہونے والے غیر قانونی اسلحہے کو قبضے میں لے کر دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 541030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش