0
Wednesday 25 May 2016 17:04

امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے، علامہ امین شہیدی

امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہمارے حکمران اور موجودہ نظام کرپٹ ہے، پانامہ لیکس نے موجودہ حکمرانوں کا اصلی چہرہ بےنقاب کر دیا۔ موجودہ حالات میں کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ ملک میں کرپشن، ناانصافی، ظلم و ستم عروج پر ہے۔ لاء اینڈر آرڈر کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، شیعہ علماء کی ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ بےگناہ خواتین کو شہید کیا گیا مگر کوئی پرسان حال نہیں، حیوانی نظام کو ختم کر کے عادلانہ نظام لانا ہوگا، حقیقی معنوں میں عوامی نمائندگی اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہ کینٹ میں امن کمیٹی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر شریف حیدری کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ حیدر روڈ واہ کینٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے، ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے۔ کے پی کے میں اغوا برائے تاوان کا سلسلہ عروج پر ہے، موجودہ حالات میں بدامنی اور کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہے، موجودہ حالات میں الٰہی نظام حکومت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران خود پیسہ باہر شفٹ کر رہے ہیں اور دوسروں کو سرمایہ کاری کی دعوتیں دیتے پھر رہے ہیں۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک میں انڈسٹریاں بند ہو رہی ہیں، لوگ بے روزگار ہو کر معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں، غربت سے تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں اور حکمران اپنے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں ان شاء اللہ بہت جلد ملک میں خوشحالی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 541042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش