0
Thursday 26 May 2016 21:18

گلگت بلتستان آئینی سفارشات کمیٹی نے رپورٹ مکمل کر لی ہے، سرتاج عزیز

گلگت بلتستان آئینی سفارشات کمیٹی نے رپورٹ مکمل کر لی ہے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے تعین کیلئے قائم کمیٹی کے چیئرمین اور وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق پر بریفنگ دیں گے۔ دفتر خارجہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے تعین کے لئے قائم کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر کے رپورٹ تیار کر لی ہے اور وزیراعظم کی وطن واپسی پر انہیں اس بارے میں بریفنگ دیں گے، اس کے بعد مزید کام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو مذکورہ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا اعلان وزیراعظم نواز شریف نے سال 2015ء میں گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دنوں میں کیا تھا، تاہم اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن 14 اکتوبر 2015ء کو جاری کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 541344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش