0
Friday 22 May 2009 10:51

افغانستان میں دباؤ بڑھایا تو طالبان پاکستان چلے جائیں گے،مائیک مولن

افغانستان میں دباؤ بڑھایا تو طالبان پاکستان چلے جائیں گے،مائیک مولن
واشنگٹن: امریکی افواج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے جنوبی افغانستان میں طالبان پر دباؤ بڑھایا تو وہ پاکستان چلے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے سامنے بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔مائیکل مولن نے کہا کہ امریکا طالبان اور القاعدہ کو دوبارہ افغانستان پر قابض ہوتا نہیں دیکھ سکتا لیکن اسے اس بات کا بھی خیال رکھنا ہو گا کہ کہیں اسکی کامیابی شدت پسندوں کو پاکستان میں مزید اندر نہ دھکیل دے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شدت پسند، جنوبی افغانستان سے بلوچستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔امریکی افواج کے سربراہ نے کہا کہ القاعدہ اور طالبان کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور القاعدہ کا ہیڈ کوارٹر اب پاکستان میں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار محفوظ ہیں اور پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کے لیے سنجیدہ ہے۔ ایڈمرل مولن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان، القاعدہ کے خلاف جنگ میں امریکا کے اہم اتحادی ہیں اور افغانستان میں کامیابی کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتِ حال بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سول اسٹرکچر کو کھڑا کیا جا سکے۔امریکی افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے انسداد کے لیے پاکستانی فوج کی تربیت میں مدد دی جائے گی اور فرنٹیئر کور کی صلاحیت بھی بڑھانا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 5427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش