0
Friday 15 May 2009 13:04

ڈرون طیاروں کی معلومات کا تبادلہ پاکستان سے کر رہے ہیں،مولن

ڈرون طیاروں کی معلومات کا تبادلہ پاکستان سے کر رہے ہیں،مولن
واشنگٹن : امریکا کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ پاکستان کو فوجی اور معاشی امداد کے طور پر آئندہ مالی سال 2010کیلئے 700 ملین ڈالرز امداد کی ضرورت ہے، جس کی منظوری دی جائے۔ سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکام سے یہ مطالبہ اس لیے کیا ہے کیونکہ ہمیں پاکستان میں فوری اور انوکھی صورتحال کا سامنا ہے۔ کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ امریکی فوج پاکستان سے ڈرون حملوں کی معلومات کا تبادلہ کر رہی ہے اور یہ ایک ایسی مثال ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ معلومات اور حمایت کے حوالے سے جہاں جہاں پاکستان کو ضروت ہے ہم انکی حمایت کر رہے ہیں، مولن نے تصدیق کی کہ پاکستان نے ڈرون طیاروں سے حاصل ہونے والی معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی،تاہم پاکستان نے ایسی درخواست ایک ماہ قبل کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 4953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش