0
Wednesday 1 Jun 2016 17:15

امام خمینی (رہ) کی 27ویں برسی میں لاکھوں ایرانی اور غیر ملکی مہمان شرکت کرینگے

امام خمینی (رہ) کی 27ویں برسی میں لاکھوں ایرانی اور غیر ملکی مہمان شرکت کرینگے
اسلام ٹائمز۔ لاکھوں ایرانی اور غیر ملکی زائرین تین جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رہ) کی برسی کے اجتماع میں شرکت کریں گے۔ ایران کے نائب وزیر داخلہ اسماعیل نجار نے تہران میں ایک پریس کانفرس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رہ) کی برسی کے پروگراموں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال تیرہ لاکھ ایرانی اور ساڑھے چار لاکھ غیر ملکی زائرین کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال امام خمینی (رہ) کی برسی کے پروگرام کا پرشکوہ انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کے افکار و نظریات آج بھی زندہ ہیں اور انہیں کبھی فراموش نہ کیا جائے۔ ایران کے نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر سال ایران کے ہمسایہ اور دیگر ملکوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ رضاکارانہ طور پر امام خمینی (رہ) کی برسی میں شرکت کے لئے آتے ہیں اور اس سال ستائیسویں برسی کے پروگرام میں ساڑھے چار لاکھ  ملکی اور غیر ملکی مہمان شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 542773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش