0
Monday 6 Jun 2016 20:01

بجٹ ریلیف سے خالی، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنایا گیا، جہانگیر ترین

بجٹ ریلیف سے خالی، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنایا گیا، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے اپنی رہائش گاہ پر مقامی رہنماں، بلدیاتی نمائندوں، علاقہ معززین اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میرا دل اپنے کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ اپنے کارکنوں سے مکمل رابطے میں ہوں اور ان کے مسائل خود حل کروا رہا ہوں۔ اپنے ذاتی فنڈز سے حلقے میں سیوریج، صاف پانی، سٹریٹ لائٹس، صحت اور معیاری تعلیم کی فراہمی سمیت متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جو کہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجٹ میں سب سے زیادہ بلواسطہ ٹیکسز لگا کر متوسط طبقے اور غریب عوام پر تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے۔ غریب عوام کو موجودہ بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ بنایا گیا۔ انشا اللہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوامی امنگوں کے عین مطابق بجٹ پیش کرے گی جس میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دیا جائیگا۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ اگلے ہفتے این اے 110 سیالکوٹ کی فیصلہ کن سماعت ہوگی اور چار حلقوں میں سے مسلم لیگ ن کی آخری وکٹ بھی گر جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 543739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش