0
Saturday 18 Jun 2016 10:08

فیصل آباد، سیدہ خدیجۃالکبریٰ ؓ کے یوم وصال کی مناسبت سے عظمت خاتون اول سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد، سیدہ خدیجۃالکبریٰ ؓ   کے یوم وصال کی مناسبت سے عظمت خاتون اول سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ام المومنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے یوم وصال کی مناسبت سے تحریک صراط مستقیم ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی خدیجہ حسن سیرت، اعلیٰ اخلاق، بلند کردار اور شرافت کا نمو نہ تھیں، آپؓ حضور نبی کریمﷺ کی پہلی زوجہ محترمہ ہیں، شعب ابی طالب کے مشکل ترین حا لات میں آپ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے صبر و استقامت سے حضور نبی کریم ﷺ کی خدمت کی، آپ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے اپنی دولت حضور نبی کریمﷺ کے قدموں میں نچھا ور کرکے ایثار و قربانی کی ایسی مثال قائم کی، جو رہتی دنیا تک بے مثل رہے گی۔ تحریک صراط صراط مستقیم کے ضلعی ناظم مفتی اشفاق باجوہ نے جامعہ مسجد اجمیری میں منعقدہ عظمت خاتون اول سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت خدیجتہ الکبر یٰ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کا کاروبار تجارت شام، مصر اور حبشہ تک پھیلا تھا، حضو ر ﷺ سے عقد کے بعد آپ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کا مال دین محمدی کی ترویج و اشاعت اور غلاموں کی آزادی کیلئے استعمال ہوا، رسالت کی تصدیق کا اولین شرف بھی حضرت خدیجتہ الکبر یٰ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو ہی حا صل ہوا، رسول اﷲ ﷺ آپ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کا بے حد احترام کرتے تھے اور فرماتے، مجھے خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے بہتر کوئی خاتون نہیں ملی، وہ اس وقت ایمان لائیں جب پورا زمانہ کافر تھا، انہوں نے اس وقت میری تصدیق کی جب سب مجھے جھٹلا رہے تھے۔ عظیم کردار کی وجہ سے رسو ل اﷲ ﷺ نے آپ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو امت کی افضل ترین خاتو ن قرار دیا اور ان کی زندگی میں دوسری شادی نہیں کی۔ آپ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا عقد مبارک کے 25سال بعد 65 سال کی عمر میں جہان فانی سے رخصت ہوئیں۔ سرکار دوعالم ﷺ نے خود قبر مبارک میں اتر کر آپ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی تدفین فرمائی اور اس سال کو عام الحزن قرار دیا۔ اس موقع پر وحید احمد قادری، قاری غلام یٰسین، مولانا عبد الجبار، جسٹس ریٹائرد منیر احمد، حاجی عبد الرشید، محمد الیاس، محمد یعقوب، رانا محمد سعید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 546656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش