0
Thursday 23 Jun 2016 18:56

یوم علی علیہ السلام کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایات

یوم علی علیہ السلام کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایات
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بنائے جانے کے حوالے سے امام بارگاہوں پر پولیس ڈپلائمنٹ سمیت دیگر ضروری امور کو اٹھارویں روزے کی شب کو مکمل کرلیا جائے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ یوم علی کی مناسبت سے ہونے والی تمام مجالس اور مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیئے تمام ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز اپنی نگرانی میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ کراچی پولیس کی ایک رپورٹ میں آئی جی سندھ کو بتایا گیا کہ یوم علی کے موقع پر ساوُتھ زون میں 55، امام بارگاہوں و دیگر مقامات پر منعقدہ، 53 مجالس اور علاقوں سے برآمد ہونیوالے 07 جلوسوں کے لئے 12 پلاٹونز، 51 خواتین پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 4244 پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ جس میں 15 ایس پیز اور 27 ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں۔ ویسٹ زون میں 107، امام بارگاہوں و دیگر مقامات پر منعقدہ 289 مجالس اور علاقوں سے برآمد ہونے والے 48 جلوسوں کے لئے 193پلاٹونز، 20 خواتین پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 3869 پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ جس میں 02 ایس پیز اور 16 ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں۔

ایسٹ زون میں 120، امام بارگاہوں و دیگر مقامات پر منعقدہ 522 مجالس اور علاقوں سے برآمد ہونے والے 67 جلوسوں کے لئے پولیس موبائلز، موٹر سائیکلز اور بکتر بند گاڑی میں سوار افسران اور جوان، 56 خواتین پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 1519 پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ جس میں 10 ایس پیز اور 14 ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبے اور شہروں کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی نگرانی اور سرچنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے جبکہ ہائی ویز پر اسنیپ چیکنگ اور مشتبہ مشکوک گاڑیوں کی کڑی نگرانی کے عمل کو بھی مزید سخت کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 548148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش