0
Friday 24 Jun 2016 21:26

چیف جسٹس کے بیٹے کا اغواء، جمعہ کو بھی پاکستان بار کونسل اور وکلاء تنظیموں کی جانب سے عدالتی امور کا بائیکاٹ

چیف جسٹس کے بیٹے کا اغواء، جمعہ کو بھی پاکستان بار کونسل اور وکلاء تنظیموں کی جانب سے عدالتی امور کا بائیکاٹ
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس علی شاہ کے اغوا کے خلاف جمعہ کو بھی پاکستان بار کونسل اور وکلاء تنظیموں کی جانب سے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا، مقدمات کی سماعت ملتوی ہونے سے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، وکلاء نے مطالبہ کیا کہ اویس شاہ اور امجد صابری کے واقعات میں سی سی پی او کراچی کو شامل تفتیش کیا جائے۔ اگر 3 دن میں اویس شاہ کو بازیاب نہ کرایا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا، وکلاء ایک بار پھر تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی وکلاء تنظیموں کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے کے اغواء کے خلاف جمعہ کو بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔ بائیکاٹ کے باعث وکلاء چھوٹی بڑی تمام عدالتوں میں حاضر نہیں ہوئے جس کے باعث ان تاریخوں میں لگے تمام مقدمات بغیر سماعت کے ہی ملتوی کردیئے گئے، جس سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 548355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش