0
Saturday 25 Jun 2016 01:11

امریکہ کا پاکستان میں اپنے شہریوں کو سفری انتباہ

امریکہ کا پاکستان میں اپنے شہریوں کو سفری انتباہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان میں سکیورٹی خدشات کی بنا پر اپنے شہروں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے، جس میں خاص طور پر جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں نقل و حرکت کو محدود کرنے اور احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے۔ کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکی شہری کوئٹہ میں سرکاری و فوجی تنصیبات اور ہوٹلوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ بیان کے مطابق پاکستان میں ملکی بنیاد پر حاصل ہونے والی معلومات اور سفری انتباہ کا ازسر نو جائزہ لینے کے بعد شہریوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ حفاظتی اقدام پر عمل پیرا رہیں جب کہ امریکی حکومت کے اہلکاروں کے لئے آئندہ آنے والے ہفتوں میں اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے اضافی اقدام بھی کیے جا سکتے ہیں۔ مزید برآں سات اپریل کو پاکستان کے لیے امریکی شہریوں کو جاری کردہ سفری انتباہ بدستور موجود ہے جس کے مطابق پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کرنے کا کہا گیا تھا۔ بیان میں پاکستان میں موجود امریکی شہریوں پر سختی سے زور دیا گیا کہ وہ ہوٹلوں میں جانے سے گریز کریں اور سکیورٹی کے انتہائی سطح کے خطرے کو ذہن میں رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 548395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش