0
Tuesday 28 Jun 2016 18:59

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کچی شاہوانی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور حملے کے بعد فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 549352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش