0
Friday 8 Jul 2016 23:11

سوئٹزرلینڈ میں برقع پر پابندی، 10 ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ

سوئٹزرلینڈ میں برقع پر پابندی، 10 ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ
اسلام ٹائمز۔ سوئٹزرلینڈ کے علاقے ٹچینو میں مسلمان خواتین کو برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کی صورت میں 11 ہزار ڈالر جرمانے کا قانون نافذ کردیا گیا۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق چہرے کو ڈھانپنے کے خلاف متنازعہ قانون ریفرنڈم کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ متنازعہ قانون کو متعارف کرائے جانے پر مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے نورا اِلّی اور راشد نیکاز نے احتجاجاً برقعہ پہن کر لوکارنو کی گلیوں کے چکر لگائے۔ پولیس نے الجیرین نژاد فرانسیسی راشد نیکاز اور نومسلم نورا اِلّی کو روک کر دونوں پر بالترتیب 230 ڈالر اور 9 ہزار 900 ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ نیکاز اور نورا اِلّی کی جانب سے احتجاج کے باوجود مقامی حکومتی اہلکاروں نے قومی سطح پر برقعے پر پابندی کے لیے دستخطی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 551302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش