0
Thursday 17 Feb 2011 09:25

ریمنڈ ڈیوس کے استثنٰی کے سرٹیفکٹ کا فیصلہ بھی عدالتیں ہی کریں گی، نواز شریف

ریمنڈ ڈیوس کے استثنٰی کے سرٹیفکٹ کا فیصلہ بھی عدالتیں ہی کریں گی، نواز شریف
   اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔پنجاب ہاوس اسلام آباد میں جان کیری سے ملاقات کے بعد میڈیا کو برینفگ دیتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ جان کیری پر واضح کیا گیا ہے، کہ یہ معاملہ قانون کے مطابق حل کیا جائے گا اور اس کا فیصلہ عدالتیں کریں  گی۔ عدالتیں آزاد ہیں اور مہذب ملکوں کی طرح عدالت کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کیلئے جان کیری کے جذبات کا احترام کرتے ہیں، اگر یہ جذبات قوم کو پہلے بتائے جاتے تو حالات مختلف ہوتے۔ نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی ذمہ داری کے تمام تقاضے پورے کیے ہیں اب عدالتوں کے فیصلے کا انتظار کیا جانے چاہیے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ریمنڈ ڈیوس کیس کو مس ہینڈل کیا، اگر پہلے دن ہی واضح فیصلہ کرتی تو معاملات مختلف ہوتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت ورثاء سے صلح کرانے کی کوششیں نہیں کر رہی اور پنجاب حکومت یہ کرادرار ادا نہیں کرے گی۔ 
نواز شریف نے کہا کہ یہ تمام باتیں ہوا میں نہیں کیں بلکہ امریکی سفیر کے ساتھ ٹیلی فون پر بھی کیں اور جان کیری کو بھی بتا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استثناء ہے یا نہیں، وفاق کا ایک محکمہ کچھ کہہ رہا ہے اور دوسرا کچھ۔، نواز شریف سے صحافیوں نے بار بار سوال کیا کہ اگر وفاقی حکومت استثناء کا سرٹیفیکیٹ جاری کرتی ہے تو کیا مسلم لیگ (ن) احتجاج کرے گی جس کا جواب نواز شریف گول کر گئے اور کہا کہ سرٹیفیکیٹ عدالت کو جائے گا، عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ (ن) لیگ کو قبول ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 55173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش