0
Wednesday 13 Jul 2016 05:40

ترکی الفیصل کی منافقین کے اجتماع میں شرکت نااہلی اور نادانی کی علامت ہے، جواد ظریف

ترکی الفیصل کی منافقین کے اجتماع میں  شرکت نااہلی اور نادانی کی علامت ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سعودی عرب کے سابق انٹلی جنس سربراہ کی، دہشت گرد گروہ منافقین کے اجتماع میں شرکت کو اس قسم کے افراد کی نااہلی اور نا سمجھی سے تعبیر کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے منگل کو قزاقستان پہنچ کر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے، پیرس میں دہشت گرد گروہ منافقین کے اجتماع میں سعودی عرب کے سابق انٹلی جنس سربراہ "ترکی الفیصل" کی شرکت پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجتماع اور اجلاس میں ترکی الفیصل کی شرکت ان جیسے افراد کی نااہلی اور نادانی کی غماز ہے کہ جو اپنا مستقبل، عراق کے ڈکٹیٹر صدام کی طرح دہشت گردوں سے جوڑ رہے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی الفیصل القاعدہ اور طالبان کو وجود میں لانے والا ہے اور سعودی حکومت میں بھی اس کا کردار انتہائی شرمناک رہا ہے۔

محمد جواد ظریف نے اسی طرح پیرس میں دہشت گرد گروہ منافقین کے اجتماع کی میزبانی کے فرانس کے اقدام پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے دہشت گرد گروہ منافقین فرانس میں اجتماع کرتا آ رہا ہے اور جو افراد بھی ان اجتماعات میں شرکت کرتے ہیں، وہ دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ان کی پالیسی ہمیشہ ایسی ہی رہی ہے۔ اسی سلسلے میں تہران میں فرانس کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور تہران نے پیرس میں دہشت گرد گروہ منافقین کے اجلاس کے انعقاد کی بابت اپنا شدید احتجاج پیش کیا۔ فرانس کے سفیر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فرانس کی حکومت کا اس دہشت گرد گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور حکومت اسے سرکاری حیثیت سے تسلیم نہیں کرتی، کہا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے احتجاج کو جلد از جلد فرانس کے حکام تک منتقل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 552229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش