0
Thursday 17 Feb 2011 23:48

پاکستانی حکمرانوں کی جان کیری سے ہونیوالی ملاقاتیں پاکستان کے حق میں نہیں ہیں،سید رحمن شاہ

پاکستانی حکمرانوں کی جان کیری سے ہونیوالی ملاقاتیں پاکستان کے حق میں نہیں ہیں،سید رحمن شاہ
کراچی:اسلام ٹائمز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کے مرکزی صدر سید رحمن شاہ نے جان کیری کی پاکستان آمد پر ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی مناسبت سے کئے جانے والے اقدامات کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے پاکستانی عوام کے جذبا ت سے کھیلنے کی کوشش کی تو اس کے نہایت سنگین نتائج بھگتنا پڑ یں گے۔ سید رحمن شاہ نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کی جان کیری سے ہونیوالی ملاقاتیں پاکستان کے حق میں نہیں ہیں، پاکستان کے قانون کی رو سے ایک قاتل کو ایسی استثناء حاصل نہیں کہ اسے بغیر کسی سز ا کے رہا یا ملک سے باہر منتقل کر دیا جائے پا کستا ن میں جاری امریکی مداخلت نے ہمیں جو نقصان پہنچایا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور امریکہ کی طرف سے دی گئی امداد ہی آج ملک میں فرقہ واریت اور مفلسی کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پا کستانی حکام کی چھوٹی سی غلطی پا کستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہیں، پاکستان میں امریکی غلامی کا طوق اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے، انہوں نے پاکستانی طالب علموں اور عوام کو اپنے پیغام میں کہا کہ اگر آج بھی اگر ہم اپنی جماعتوں سے وفا داری پر 
پاکستان کو قربان کیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرئے گی۔
خبر کا کوڈ : 55301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش