0
Tuesday 26 Jul 2016 23:58

بلتستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ زہراء بتول نے فارسی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

بلتستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ زہراء بتول نے فارسی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی
اسلام ٹائمز۔ بلتستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ زہرا بتول نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔ زہرابتول بلتستان کے خوبصورت اور مردم خیز گاﺅں مھدی آباد سے تعلق رکھتی ہے۔ اُن کے والد بزرگووار جید عالم دین تھے۔ زہراء بتول نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لئے ایران اور بلتستان کی تہذیبی و ثقافتی مشترکات کو موضوع بنایا، جسے نمل یونیورسٹی اسلام آباد نے قبول کیا اور ڈگری پیش کر دی۔ زہرا بتول کے شوہر ڈاکٹر علی ابو تراب نمل یونیورسٹی سے پہلے ہی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔ یہ دونوں میاں بیوی بلتستان کا مثالی جوڑا ہے جنہوں نے نا مساعد حالات کے باوجود محنت پر یقین کرتے ہوئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی۔
خبر کا کوڈ : 555650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش