0
Sunday 20 Feb 2011 00:29

اقوام متحدہ میں اسرائیل مخالف قرارداد کو ویٹو کرنا امریکی سفاکیت اور مکروہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

اقوام متحدہ میں اسرائیل مخالف قرارداد کو ویٹو کرنا امریکی سفاکیت اور مکروہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
کراچی:اسلام ٹائمز۔فلسطینیوں کی سرزمین پر صہیونی آباد کاری کے خلاف اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی قرارداد پر امریکی ویٹو اسرائیل جارحیت کی کھلم کھلا حمایت ہے، اقوام متحدہ میں اسرائیل مخالف قرارداد کو امریکا کا ویٹو کرنا امریکی سفاکیت اور مکروہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے، مشرق وسطیٰ میں ابھرتے ہوئے انقلابات اسلام کے ثمرات ہیں جس کے سبب امریکی و صہیونی عزائم جلد خاک میں مل جائیں گے۔ ان خیالات کا ظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں مظفر احمد ہاشمی (سابق رکن قومی اسمبلی)، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی (مرکزی رہنما جمعیت علمائے پاکستان)، علامہ آفتاب حیدر جعفری (مرکزی رہنما جعفریہ الائنس پاکستان) اور اسامہ بن رضی (رہنما جماعت اسلامی) نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں امریکا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دنیا پر یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ امریکا اور صہیونی ریاست اسرائیل مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کے کشت و خون میں برابر کے شریک ہیں اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کے رکن کی جانب سے فلسطین میں صہیونیوں بستیوں کی تعمیر کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر امریکا کی جانب سے ویٹو کرنا امریکی گھناؤنے عزائم کو فاش کر دیا ہے اور امریکا کے حقوق انسانی کے علمبردار ہونے کے دعوے کی قلعی کھول دی ہے ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطینیوں کے حق میں پیش ہونے والی قرارداد پر حمایت کرنے والے 14ممالک کو سلام پیش کرتے ہوئے اور امریکا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور خطے میں امریکی نفرت میں اضافہ اور انقلاب کی لہر اس بات کا ثبوت ہے کہ بہت جلد مشرق وسطیٰ میں امریکی وصہیونی تسلط ناپید ہو گا اور فلسطین آزاد ریاست کی حیثیت سے دنیا کے خطے پر ابھرے گی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دنیا جان لے کہ امریکا اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کے، امت مسلمہ کے بلکہ عالم انسانیت کے دشمن ہیں جو کہ دنیا بھر کے انسانوں کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگ رہے ہیں
۔ واضح رہے کہ صہیونی بستیوں کی تعمیر کے عنوان سے امریکا دوغلے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماضی میں بھی بظاہر صہیونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کرتا رہا ہے لیکن امریکی مکروہ اور بھیانک چہرے کی عکاسی اقوام متحدہ کے اجلاس میں وضاحت سے سامنے آئی ہے کہ فلسطین کی حمایت اور صہیونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف پیش کی جانے والی فلسطینی قرارداد کو ویٹو کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 55568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش