0
Tuesday 22 Feb 2011 00:35

زین العابدین بن علی تیونس میں اسرائیل کے ایجنٹ تھے،راشد الغنوشی

زین العابدین بن علی تیونس میں اسرائیل کے ایجنٹ تھے،راشد الغنوشی
تیونس :اسلام ٹائمز۔تیونس میں حالیہ انقلاب کے بعد ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت تحریک نہضت اسلامی کے سربراہ شیخ راشد الغنوشی نے اپنی طویل جلاوطنی کے ختم ہونے کے بعد وطن واپسی پر کہا ہے کہ سابق مفرور صدر زین العابدین بن علی تیونس میں اسرائیل کے ایجنٹ تھے۔ ان کے اقتدار کے خاتمے کا سب سے بڑا نقصان اسرائیل کا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت میں آئے تو اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کر دیں گے۔ ایک خبر رساں ویب پورٹل”الرسالہ نیٹ“کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ راشد الغنوشی نے کہا کہ سابق صدر زین العابدین بن علی ایک سازشی شخص تھے۔ تیونس سمیت کئی عرب ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام میں ان کا بڑا ہاتھ تھا۔ انہوں نے کئی دوسرے مسلمان ملکوں کو بھی اسرائیل کےساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کے قیام کی ترغیب دی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ راشد الغنوشی نے کہا کہ زین العابدین بن علی ملک و قوم کے باغی تھے، انہیں اس کی سزا ملنی چاہیے۔ ایک دوسرے سوال پر راشد الغنوشی نے کہا کہ مصر اور تیونس کے عوام نے جابر اور ظالم حکمرانوں کو اقتدار سے محروم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ تبدیلی لانے کی پوری قوت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 55689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش