0
Monday 8 Aug 2016 18:32

اسرائیل سے تعلق قائم کرنا فلسطینیوں کی قربانیوں سے انحراف ہے، لیاقت بلوچ

اسرائیل سے تعلق قائم کرنا فلسطینیوں کی قربانیوں سے انحراف ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں "اسلام ٹائمز" سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست اور ناسور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کر لینا یا اس کیساتھ تعلقات قائم کر لینا مظلوم فلسطینیوں کی قربانیوں سے انحراف ہے۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر میاں مسلم پرویز کے اس بیان کہ "قبلہ اول کی بازیابی کیلئے سعودیہ اسرائیل تعلقات قائم کئے جا سکتے ہیں" کا جماعت اسلامی سے کوئی تعلق نہیں، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جماعت اسلامی کی پالیسی واضح ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ قبلہ اول کی بازیابی کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا۔ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قاتل ہے جس کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اسرائیل کو اس وقت تک نہ تسلیم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کیساتھ تعلقات قائم ہو سکتے ہیں جب تک وہ فلسطین کو آزاد نہیں کر دیتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے دنیا بھر کے ممالک سے یہودیوں کو لا کر فلسطین میں آباد کر دیا ہے، یہودی آباد کاری کیلئے فلسطینیوں سے ان کے گھر اور جائیدادیں چھینی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی روز اول کی طرح اپنے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 558965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش