0
Sunday 14 Aug 2016 15:40

اسلام آباد میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب، وزیراعظم نے پرچم کشائی کی

اسلام آباد میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب، وزیراعظم نے پرچم کشائی کی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، وزیر اعظم نواز شریف نے پرچم کشائی کی، تقریب کے بعد وزیر اعظم اور آرمی چیف بچوں میں گھل مل گئے۔ جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کے ساتھ انٹری دی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پرچم کشائی کی، صدر ممنون حسین بھی ان کے ہمراہ تھے، پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ تقریب کے اختتام پر وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بچوں میں گھل مل گئے، تقریب میں چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 560474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش