0
Monday 25 May 2009 10:21

چین،بھارت کیلئے پاکستان سے بھی بڑا خطرہ ہے : بھارتی ائرچیف

چین،بھارت کیلئے پاکستان سے بھی بڑا خطرہ ہے : بھارتی ائرچیف
نئی دہلی : بھارتی ایئر چیف مارشل فالی ہومی میجر نے کہا ہے کہ چین بھارت کیلئے پاکستان سے بھی بڑا خطرہ ہے جو تاحال عدم استحکام اور تصادم کا متمنی ہے۔ فضائیہ سربراہ فالی ہومی میجر نے کہا کہ بھارت کو چین کی جنگی صلاحیتوں کے بارے میں بہت تھوڑی معلومات ہیں، جبکہ چینی فضائیہ کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ تیزی سے خود کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں بھارت کو معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ملک کے شمال مشرقی اڈوں کو تیزی سے اپ گریڈ کر رہا ہے تاکہ چین کے خلاف بھارت کی ڈیٹرنس صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔ایئر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 5 ایئربیس تیار کئے گئے ہیں، جس میں سے دو کو روسی ایس یو 30 ایم کے آئی فائٹرس سے آپریٹ کیا جائیگا۔  انہوں نے کہا کہ چین کی جنگی صلاحیتیں پاکستان سے بالکل مختلف ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کچھ حد تک چین کی فوجی صلاحیتوں سے واقف ہیں اور اس کی آرمی یقیناً ہمارے لئے بڑا خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 5608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش