0
Saturday 20 Aug 2016 20:48

جماعت اسلامی کے رہنما مرزا تنویر کو لاہور میں قتل کر دیا گیا

جماعت اسلامی کے رہنما مرزا تنویر کو لاہور میں قتل کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ حمزہ شہباز شریف کے حلقہ کے رہائشی رکن جماعت اسلامی مرزا تنویر کو آج لاہور میں قتل کر دیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور ذکر اللہ مجاہد نے مرزا تنویر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مرزا تنویر بیگ سیشن کورٹ سے اپنے 2 ساتھیوں کے قتل کی پیشی بھگت کر واپس آ رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ مرزا تنویر مقتولین کے قتل کی پیروی کر رہے تھے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل کی ذمہ داری حکمران جماعت پر عائد ہوتی ہے، الیکشن میں سیاسی مخالفین کو قتل کرنا حکمران جماعت کی روایت بن چکی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور ذکر اللہ مجاہد نے مرزا تنویر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 561924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش