0
Monday 5 Sep 2016 23:24

جماعت اسلامی کا 8 ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا 8 ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے مطابق یہ دھرنا حکومتی کرپشن اور پانامالیکس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے پر دیا جائےگا۔ ان کا کہنا ہےکہ حکومت کرپشن اور پاناما لیکس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ احتساب کے اداروں کو ناکام بنا رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھاکہ کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں ملکی سالمیت کو بھی خطرہ ہے، خطے میں بھارتی اور امریکی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے دیانتدار قیادت ضروری ہے، اس مقصد کےلئے وہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔
صحافی : نادر عباس بلوچ
خبر کا کوڈ : 565462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش