0
Friday 9 Sep 2016 10:15

بعض عناصر ذاتی عناد اور کرپشن کیلئے ویمن یونیورسٹی کیخلاف بےبنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، پشتون ایف سی آزاد

بعض عناصر ذاتی عناد اور کرپشن کیلئے ویمن یونیورسٹی کیخلاف بےبنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، پشتون ایف سی آزاد
اسلام ٹائمز۔ پشتون ایس ایف آزاد کے مرکزی بیان میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے خلاف بےبنیاد پروپیگنڈے کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی صوبے کا واحد اعلٰی تعلیمی ادارہ ہے، جہاں پر اعلٰی معیار کا درس و تدریس کا نظام اور دیگر امور مکمل طور پر میرٹ اور قانون کے تحت چل رہے ہیں۔ مخصوص منصوبہ بندی اور سازش کے تحت بعض عناصر ذاتی عناد اور کرپشن کیلئے مبینہ بلیک میلنگ کا سہارا لے رہے ہیں۔ ویمن یونیورسٹی میں صوبے کے دور دراز علاقوں کی طالبات علم کے حصول کے لئے آئی ہوئی ہیں اور اس سے مستفید ہو رہی ہیں، جبکہ استعماری قوتوں کے اشاروں پر محکوم اقوام کی قومی تحریکوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس کا مقصد استحصالی منصوبوں کو دوام دینا ہے۔ انہوں نے گذشتہ روز آئی ٹی یونیورسٹی کے کنونشن کے حوالے سے بیان کی وضاحت کی کہ آئی ٹی یونیورسٹی کی بندش کی بنیاد پر یونٹ کنونشن اور جامعہ بلوچستان میں ویلکم پارٹی عید الاضحٰی کے بعد کی جائے گی اور نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 566283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش