0
Friday 23 Sep 2016 11:48

پاک بھارت جنگ ہوئی تو تیسری عالمی جنگ ہوگی، خورشید شاہ

پاک بھارت جنگ ہوئی تو تیسری عالمی جنگ ہوگی، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کو یہ بات محسوس کرائے کہ اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو تیسری عالمی جنگ ہوگی، لہٰذا عالمی قوتیں بھارت کو جارحانہ اقدامات سے روکیں۔ سندھ کے ضلع سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بڑے ایجنڈے پر کام کرنا چاہتا ہے، عالمی قوتیں بھارت کو جارحانہ اقدامات سے روکیں، کیونکہ اگر جنگ ہوئی تو خطے اور دنیا کو خطرہ لاحق ہوگا، لہٰذا پاکستان دنیا کو محسوس کرائے کہ اگر جنگ ہوئی تو تیسری عالمی جنگ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کیا ایسی 10 سرکاریں بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، لیکن اگر بھارت ایک بار پھر پاکستان کو آزمانا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، تاہم اسے یاد رکھنا چاہیئے کہ جنگ کی صورت میں بھارت کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو اقوام متحدہ جانے سے پہلے سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے تھا، لیکن پھر بھی تمام سیاسی جماعتیں نہ صرف ملکی مفاد ميں ایک ہيں، بلکہ پاکستان کو بچانے کیلئے بھی سب ایک پلیٹ فارم پر ہيں، تاہم وزیراعظم نے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ ميں اٹھایا، مگر یہ مسئلہ ایسے حل ہونے والا نہيں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں، جبکہ پاکستان نہ صرف عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے، بلکہ افواج پاکستان ضرب عضب کی صورت میں دہشت گردوں سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جس پر آرٹیکل 6 تھا، اسے وزیراعظم نواز شریف نے چھوڑ دیا، ایم کیو ایم پاکستان متعدد بار کہہ چکی کہ ہم پاکستانی ہیں، تو ہمیں ان کی بات تسلیم کرنی چاہیے، جبکہ بانی ایم کیو ایم کا ذہنی توازن اور صحت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا تصور اب نہیں ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہت عزت کمائی ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں مزید عزت ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 569529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش