0
Monday 26 Sep 2016 17:43

خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کا اہلکار رہزن نکلا، محکمانہ کارروائی کا حکم

خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کا اہلکار رہزن نکلا، محکمانہ کارروائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس کا اہلکار رہزن نکلا، ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف رہزنی کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ حکام نے محکمانہ کاروائی کا حکم صادر کردیا۔ نور نبی ولد مہربان سکنہ نیو سٹی ہوم نے گزشتہ دنوں تھانہ چمکنی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر جارہا تھا کہ راستے میں موٹرکار میں سوار 2 افراد نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے روکا۔ انہوں نے اس سے موٹر سائیکل اور موبائل فون لیا اور موٹر سائیکل پر اپنے ہی ساتھی کو بٹھا کر اسے تھانہ چمکنی آنے کو کہا وہ جب تھانے گیا تو وہاں پولیس نے بتایا کہ ان کے کسی اہلکار نے کسی موٹر سائیکل سوار سے موٹر سائیکل نہیں لی۔ بعدازاں اس نے معلومات کی تو پتہ چلا کہ رہزنی میں پولیس اہلکار سعادت خان اور عابد گل ملوث ہیں۔ اس نے دونوں افراد کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تو اس نے مسروقہ سامان واپس کردیا اور ایف آئی آر واپس لینے کے لئے کہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش انہیں معلوم ہوا کہ نور نبی سے موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لیا گیا تھا۔ واردات کے بعد سعادت کار اور اسکا ساتھی نور نبی کے موٹر سائیکل پر چلا گیا۔ اس دوران جب سعادت کے موبائل میں چارج ختم ہوا تو اس نے عابد کے ساتھ نور نبی کے موبائل فون سے رابطہ کیا اور اسی غلطی کی وجہ سے مدعی اور پولیس کو معلوم ہوا کہ واردات میں سعادت خان اور عابد گل ملوث ہیں۔ انوسٹی گیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ سعاد ت خان کے بارے میں ضلع بھر کی پولیس سے رابطے کئے جارہے ہیں لیکن وہ سب اس سے انکاری ہے، انہوں نے اعلی حکام سے سعادت خان کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے رابطہ کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 570428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش