0
Tuesday 27 Sep 2016 06:30

پاکستان دہشت گردی کیخلاف سنجیدہ اور مؤثر جنگ لڑ رہا ہے، امریکہ

پاکستان دہشت گردی کیخلاف سنجیدہ اور مؤثر جنگ لڑ رہا ہے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، دونوں ممالک کو تناؤ کے خاتمے کیلئے براہ راست بات چیت کرنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا امریکا کی توجہ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی سیکورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ اور مؤثر جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہو گا اور تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 570582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش