0
Thursday 29 Sep 2016 13:32

پاک افغان تجارت بحال، چار ماہ بعد انگور اڈہ گیٹ کھل گیا

پاک افغان تجارت بحال، چار ماہ بعد انگور اڈہ گیٹ کھل گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد دو طرفہ تجارت بحال کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں چار ماہ بعد انگور اڈا سرحد بھی کھول دی گئی ہے۔ جس کے بعد دوطرفہ آمدروفت انگور اڈہ کے مقام سے بھی جاری ہے۔ چار ماہ قبل پاکستان سکیورٹی فورسز کی افغان نیشنل آرمی سے جھڑپ کے بعد پاک افغان بارڈر انگور اڈہ کو بند کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔ پاکستان اور افغان قبائل نے دونوں حکومتوں سے متعدد بار انگوراڈہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حوالے سے دونوں حکومتوں کے مابین مذاکرات کئے گئے جس کے بعد دونوں جانب سے انگور اڈہ گیٹ کھول دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 571307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش