0
Sunday 2 Oct 2016 01:34

بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کا بےبنیاد دعوی کیا ہے، راجہ فاروق حیدر

بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کا بےبنیاد دعوی کیا ہے، راجہ فاروق حیدر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کا بےبنیاد دعوی کیا ہے۔ ائر فورس، ہیلی کاپٹر اور زمینی فوج کو ایل او سی کے اندر بھیجے بغیر سرجیکل اسٹرائیک کیسے ہو سکتی ہے، اگر بھارتی فورسز تین کلو میٹر تک اندر آ جاتیں تو آزاد کشمیر پر قبضہ ہو سکتا تھا۔ پیشہ ور فوج کو اس طرح کا مذاق زیب نہیں دیتا، کشمیر پر کل جماعتی کانفرنس جلد ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ جانے سے پہلے آزاد کشمیر حکومت اور حریت کانفرنس کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے کشمیری راہنماؤں سے تجاویز لیں۔ کشمیری عوام وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم کا خطاب روائتی خطاب نہیں تھا۔ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کا بےبنیاد دعوی کیا ہے۔ ائر فورس، ہیلی کاپٹر اور زمینی فوج کو ایل او سی کے اندر بھیجے بغیر سرجیکل سٹرائیک کیسے ہو سکتی ہے، اگر بھارتی فورسز تین کلومیٹر تک اندر آ جاتیں تو آزاد کشمیر پر قبضہ ہو سکتا تھا۔

فاروق حیدر نے کہا کہ عجیب منطق ہے کہ بھارت نے لانچنگ پیڈ پر سٹرائیک کی اور شہید دو فوجی ہوئے، کسی مجاہد کو شہید کیوں نہیں کیا گیا؟، بھارتی فوج کشمیر میں خوف میں رہتی ہے۔ راجا فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے پابند ہیں۔ پرویز مشرف دور میں باڑ لگی جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ہم ماضی میں کئی بار ایسی صورتحال سے گزر چکے ہیں، ہمارے پچیس سو لوگوں نے جانیں دی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوج اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے، وہ خواتین اور بچوں کو بھی گولہ باری کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے مقدمے کا وکیل ہے۔ ہم اپنے وکیل کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں۔ کاش کل جو جلوس رائیونڈ گیا وہ واہگہ جاتا تو کشمیریوں کو خوشی ہوتی۔ یہ وقت انتشار کا نہیں یکجہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 571970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش