0
Thursday 3 Mar 2011 14:48

ریمنڈ ڈیوس جیسے کئی جاسوس ملک میں سرگرم ہیں،حکمران امریکی پٹھو ہیں کبھی سر اٹھا کر بات نہیں کرینگے، عمران خان

ریمنڈ ڈیوس جیسے کئی جاسوس ملک میں سرگرم ہیں،حکمران امریکی پٹھو ہیں کبھی سر اٹھا کر بات نہیں کرینگے، عمران خان
اوکاڑہ:اسلام ٹائمز۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریمنڈ ڈیوس جیسے کئی اور بھی جاسوس دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں، حکمران امریکی پٹھو ہیں۔ وہ کبھی ان کے سامنے سر اٹھا کر بات نہیں کرسکتے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس سی آئی اے سے تعلق رکھنے والا امریکی دہشت گرد ہے۔ وہ مزنگ چونگی پر کیا کر رہا تھا؟ یا وہاں کون سا سفارتی مشن تھا؟ جسے وہ بغیر سکیورٹی کے پورا کرنے آیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے قبضے سے برآمد ہونے والی چیزیں اور تصاویر اس بات کی گواہ ہیں کہ وہ سفارتی نہیں بلکہ کسی اور مشن پر پاکستان آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی لڑائی ٹوپی ڈرامہ ہے۔ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور ہوتے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کو پاکستان سے نہیں بلکہ اپنے مفادات سے پیار ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے مفاد کی خاطر عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے، تاہم اب پوری قوم ا س بات کو بخوبی سمجھ چکی ہے۔

خبر کا کوڈ : 57227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش