0
Saturday 8 Oct 2016 16:32

اشتعال انگیز تقاریر، متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور

اشتعال انگیز تقاریر، متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے الزام کے مقدمے میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے الزام کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران خواجہ اظہار الحسن نے درخواست جمع کراتے ہوئے عدالت سے ضمانت کی اپیل کی۔ عدالت نے خواجہ اظہارالحسن کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ خواجہ اظہارالحسن کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں کئی مقدمات درج ہیں، جن میں ان کی ضمانت ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 573782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش