0
Saturday 8 Oct 2016 23:25

پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں نا معلوم مسلح افراد کی جانب سے گھسنے کی کوشش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے تمام میڈیا ہاسز کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے کیونکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور جمہوری حکومت کا ستون ہے، اگر ستون کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ ملک کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ صوبے میں ٹی وی چینلرز اور اخبارات کی روز بہ روزبڑھتی ہوئی تعداد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور میڈیا ہاسز پر حملہ دراصل حکومت پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک صحافت مضبوط نہیں ہوگی اس وقت تک جمہوریت فروغ نہیں پا سکے گی۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی کی روشنیوں کی بحالی کے لئے وزیراعلیٰ سندھ تندہی سے کام کررہے ہیں جبکہ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں اور شدت پسندوں کا قلع قمع کرنے کے لئے یکسو ہیں اور ہم کراچی سمیت پورے صوبے کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 573904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش