0
Sunday 9 Oct 2016 10:49

امریکہ یمن پر سعودی جارحیت میں برابر کا شریک ہے، علی شمخانی

امریکہ یمن پر سعودی جارحیت میں برابر کا شریک ہے، علی شمخانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت میں برابر کا شریک اور اس سلسلے میں جوابدہ ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے اتوار کی صبح ایک بیان جاری کرکے یمن پر سعودی عرب کے حالیہ فضائی حملے کی مذمت کی۔ علی شمخانی نے اس بیان میں لکھا ہے کہ یمن میں سوگ کی رسومات ادا کئے جانے کے مقام پر سعودی عرب کی بمباری امریکہ کے بھیجے ہوئے ہتھیاروں سے کی گئی ہے اور امریکہ اس ظلم میں سعودی عرب کا برابر کا شریک اور اس سلسلے میں جوابدہ ہے۔ علی شمخانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مغربی رائے عامہ کو جان لینا چاہئے کہ ان کی حکومتوں کا جنگ یمن جاری رکھنے کے سلسلے میں کیا کردار ہے، لکھا ہے کہ مغرب کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں اسلحے کی فروخت کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ یہ اسلحہ یمن کے خلاف فوجی جارحیت اور یمن کے بے گناہ عوام کے قتل عام کے سلسلے میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز پر یمن کی فوج کا حملہ یمن کے اقتدار اعلٰی اور ارضی سالمیت کا دفاع اور جارح کے خلاف اقدام ہے۔
خبر کا کوڈ : 574055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش