0
Thursday 13 Oct 2016 20:09

عزاداری نواسہ رسول (ع) کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، علی حسین نقوی

عزاداری نواسہ رسول (ع) کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ سنی و شیعہ عزاداران امام حسین (ع) ملک بھر میں دہشتگردوں کی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بناتے رہیں گے، عزاداری نواسہ رسول (ع) کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں جاری عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں یکم محرم الحرام سے یوم عاشورہ تک صوبہ کے تمام ضلعی عزاداری سیل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل میثم عابدی، علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ مبشر حسن ،علامہ احسان دانش، علامہ علی انور جعفری، علامہ صادق جعفری، ڈاکٹر مدثر حسین، رضا نقوی، ناصر الحسینی سمیت ضلعی ذمہ داران موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کا عزاداری سیل 8 ربیع الاول تک قائم رہے گا اور اس حوالے صوبائی سطح پر مجالس و جلوس عزاء کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اجلاس سے خطاب میں علی حسین نقوی نے عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداران سید الشہداء کو بہترین سیکورٹی و دیگر سہولیات مہیا کرنے کیلئے کی جانے والی انتھک محنت اور کاوشوں پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، معاون خصوصی برائے مذہبی امور ڈاکٹر قیوم سومرو، ہوم سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، کمشنر کراچی، بالخصوص ایڈیشنل آئی جی کراچی، شہر کے تمام ڈی آئی جی، ایس ایس پی، ڈپٹی کمشنرز صاحبان اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے افسران اور جوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 575189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش