0
Tuesday 18 Oct 2016 16:02

امام بارگاہ دھماکے میں زخمیوں کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت دیگی، وزیراعلیٰ

امام بارگاہ دھماکے میں زخمیوں کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت دیگی، وزیراعلیٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امام بارگاہ دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت دے گی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو کبھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی گئی۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے حامی ہیں، بچپنے والے ہی سیمی فائنل اور فائنل کھیلیں، لیکن وفاق کو بھی چاہئے کہ صوبوں کے ساتھ اپنے برتاؤ پر نظر ثانی کرے، کابینہ کمیٹی برائے توانائی سمیت تمام کمیٹی اجلاس میں صرف ایک صوبے کا وزیراعلیٰ شریک ہوتا ہے، جبکہ باقی وزرائے اعلیٰ کو نکال دیا جاتا ہے، حکومتی اداروں میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیے، اگر وفاقی حکومت سب کو ساتھ لے کر چلے تو توانائی بحران کا خاتمہ ہو جائے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کام سے متعلق پنجاب میں امتیازی سلوک ہو رہا ہے، میں بھی پاکستان کا شہری ہوں، لاہور میرا بھی شہر ہے، لاہور کی ترقی پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن تمام فنڈز ایک ہی جگہ پر لگا دینا کہاں کا انصاف ہے، وفاق کو صاف الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ امتیازی سلوک ختم ہونا چاہئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر 2007ء میں بے نظیر بھٹو کی ریلی پر حملہ کیا گیا اور سینکڑوں کارکن شہید ہوگئے، لیکن پھر بھی ریلی کو روکا نہیں جا سکا، نے نظیر بھٹو نے 18 اکتوبر کے شہدا کیلئے فنڈ بھی قائم کیا تھا، لیکن سانحہ کارساز کی تحقیقات بروقت شروع نہیں کی گئیں، ہم نے ریلی میں دہشت گردی کے واقعے پر پھر سے تحقیقاتی ٹیم بنائی ہے۔ سندھ کے نئے گورنر کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی تعیناتی کا معاملہ وفاق کا ہے، عشرت العباد کو کچھ لوگوں نے اپنا قرار دیا، تو کچھ نے لاتعلقی کا اظہار کیا، ان پر پہلے بھی بہت سے الزامات لگ چکے ہیں، جبکہ مجھ سے گورنر سندھ کو رشوت دینے کا سوال ہی غلط ہے، میں نے کبھی کسی کو رشوت دی اور نہ ہی کبھی کسی سے رشوت لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے امام بارگاہ در عباسؑ میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت دے گی۔
خبر کا کوڈ : 576493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش