0
Saturday 5 Mar 2011 22:04

امریکی ماہرین قانون کی جیل میں ریمنڈ ڈیوس سے ملاقات

امریکی ماہرین قانون کی جیل میں ریمنڈ ڈیوس سے ملاقات
اسلام ٹائمز- دو پاکستانیوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں امریکا متحرک ہو گیا ہے۔ اس معاملے کا جائزہ لینے کے لیئے دو امریکی قانونی ماہر رابرٹ اور بروس لاہور پہنچ گئے ہیں، امریکی قانونی ماہرین نے کوٹ لکھپت جیل میں ریمنڈ ڈیوس سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور ریمنڈ کے وکیل زاہد حیسن بخاری بھی موجود تھے، ماہرین قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں امریکا سے آنے والے قانونی ماہرین رابرٹ اور بروس، ریمنڈ ڈیوس کے وکیل زاہد حسین بخاری کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ریمنڈ ڈیوس سے تین گھنٹے کی ملاقات کے بعد واپسی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ ماہرین کی دو رکنی ٹیم کی واقعے کے متاثرہ خاندانوں اور سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ریمنڈ ڈیوس کو جیل میں دوسرے کمرے میں منتقل کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکی شہری ڈپریشن کا شکار ہے اور اس کا وزن بھی کم ہو گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 57734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش