0
Sunday 23 Oct 2016 03:15

دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنیکا معاملہ، پی ٹی آئی قیادت نے سر جوڑ لئے

دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنیکا معاملہ، پی ٹی آئی قیادت نے سر جوڑ لئے
اسلام ٹائمز۔ دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت سرجوڑ کر بیٹھ گئی۔ عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی قیادت کا اہم اجلاس بنی گالہ میں ہوا جس میں دھرنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسد عمر، شیریں مزاری، فیصل جاوید، عمران اسماعیل اور افتخار درانی نے شرکت کی۔ اجلاس سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کارکنان کو متحریک کرنے سمیت دیگر انتظامی امور پر غور کیا گیا اس کے علاوہ پانامہ لیکس کی تحقیقات اور وزیر اعظم کے احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے سرکاری وسائل اور اداروں کے بےدریغ استعمال کا مفصل جائزہ لیا گیا۔ بین الاقوامی سطح پر پانامہ کے اثرات اور حکومتوں کے اس پر ردعمل پر بحث کی گئی۔ حکومتی وزراء کی جانب سے ریاستی اداروں کی بلیک میلنگ کی کوششوں کا بھی تجزیہ کیا گیا۔ اجلاس میں 2 نومبر کو اسلام آباد کے پرامن احتجاج میں تشدد کے استعمال کے حکومتی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی پراپیگنڈے سے کسی طور مرعوب نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا اور جھوٹے پراپیگنڈے، بلیک میلنگ، الزام تراشی اور حکومتی طعن و تشنیع کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 577697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش