0
Tuesday 1 Nov 2016 09:58

برطانیہ میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سرگرم ہے، مسعود خان

برطانیہ میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سرگرم ہے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سرگرم ہے جبکہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی رکھتے ہیں۔ وہاں کی اپوزیشن اور حکومتی جماعت کے منتخب ممبران نے میرے حالیہ دورے کے دوران ملاقاتوں میں میری گزارشات کو بغور سنا اور تمام جماعتوں کے ارکان پر مشتمل وفد کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کی تازہ ترین صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 580068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش