0
Monday 7 Nov 2016 09:19

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی گرفتار

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اور علامہ مرزا یوسف حسین کی گرفتاری کے بعد گذشتہ رات مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کو رضویہ سوسائٹی سے حراست میں لے لیا گیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی کی گرفتاری کے بعد اہل تشیع جماعتوں نے ملیر پندرہ پر روڈ بلاک کرکے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ناظم آباد کراچی میں مجلس عزا پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ایم ڈبلیو ایم نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی، لیکن نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے نام پر کراچی میں اہل تشیع کی فعال شخصیات کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل پنجاب کے مختلف علاقوں سے مولانا اسد آہیر، مولانا عقیل خان اور مولانا ظہیر الدین بابر سمیت شیعہ طالب علموں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح حکومتی ذارئع کا کہنا ہے کہ کراچی میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے متعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ کیساتھ ساتھ ایک شیعہ قومی سیاسی جماعت اور طلبہ تنظیم کا ذکر بھی کیا جا رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ ان تنظیموں کیخلاف شیڈول فور کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہو۔ علامہ احمد اقبال رضوی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس نظارت کے رکن بھی رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 581546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش