0
Saturday 3 Dec 2016 19:51

گروپ فائیو پلس ون ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرے، ڈاکٹر حسن روحانی

گروپ فائیو پلس ون ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرے، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک میں شامل تمام ممالک کو چاہئے کہ وہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے نتائج کا تحفظ کریں۔ ایرانی صدر نے ہفتے کے روز تہران میں مشرق وسطٰی کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے "لاورنتیف" کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایٹمی سمجھوتہ، سات ملکوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے، جو عالمی امن و سلامتی کے دائرے میں انجام پایا ہے، اس لئے اس بات کی اجازت نہ دی جائے کہ ایک ملک اپنی مرضی کے مطابق سمجھوتے کو کمزور کرنے کا کوئی اقدام انجام دے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ اپنے بین الاقوامی معاہدوں کا پابند رہا ہے اور رہے گا اور ایٹمی معاہدے کی پائیداری کے لئے، گروپ پانچ جمع  ایک کے ممالک کو بھی چاہئے کہ وہ مکمل طور پر اپنے وعدوں پر عمل کریں۔ ایرانی صدر نے اسی طرح علاقائی استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون اور ہم فکری جاری رہنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ مسائل میں دونوں ملکوں کا باہمی تعاون، دونوں قوموں کے فائدے اور علاقے میں امن و استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔ مشرق وسطٰی میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے نمائندے لاورنتیف نے بھی اس ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پوتن، ایران اور روس کی قوموں کے درمیان پائے جانے والے اعتماد کے بہت زیادہ قدرداں ہیں، علاقائی اور عالمی مسائل میں تہران اور ماسکو کے باہمی تعاون کی تقویت پر تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے سلسلے میں ماسکو کا موقف ٹھوس اور مستحکم ہے اور اس کو کمزور کئے جانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔      
خبر کا کوڈ : 588508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش