0
Sunday 11 Dec 2016 11:27

کراچی سمیت سندھ بھر میں مسائل کے انبار قبول کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی سمیت سندھ بھر میں مسائل کے انبار قبول کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مسائل کا انبار ہے، میں یہ مسائل قبول کرتا ہوں، تاہم ان مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا، ہمیں مل جل کر صوبے کی ترقی اور امن و امان کیلئے کام کرنا ہوگا۔ کراچی کے علاقے طارق روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکوں کی تعمیر کے 5 منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے، تعمیر کے دوران لوگوں کو مشکلات پیش آئیں گی، اس دوران لوگوں کی تعاون کی ضرورت ہوگی، جو کام مقامی حکومتوں کا ہے، اس میں تعاون کروں گا، میئر وسیم اختر کو ترقیاتی کاموں پر اعتماد میں لیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پپری اسٹیشن پر بھی ترقیاتی کام کی ہدایت جاری کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پانی کے منصوبے کے فور پر کام 4 ماہ میں مکمل ہو جائے گا، اندرون سندھ سڑکوں کے 6 منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر کے دورے کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ میئر کو اعتماد میں لیا گیا تو وہ اس وقت آپ کے ساتھ کیوں موجود نہیں، وزیراعلیٰ نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے ہر منصوبے پر میئر کو اعتماد میں لیا گیا ہے، تاہم آج کا پروگرام رات گئے فائنل ہوا، میئر کو ساتھ نہ لانے کی کوتاہی تسلیم کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 590600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش