0
Friday 30 Dec 2016 08:48

2014ء کا دھرنا، جوڈیشیل مارشل لاء کے ذریعے حکومت گرانے کا منصوبہ تھا، مخدوم جاوید ہاشمی

2014ء کا دھرنا، جوڈیشیل مارشل لاء کے ذریعے حکومت گرانے کا منصوبہ تھا، مخدوم جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 2014ء میں عمران خان پارلیمنٹ پر حملہ کرنا چاہتے تھے، چیف جسٹس سے انڈر سٹیڈنگ تھی، جنرل طارق سے مل کر سب کچھ کرنا تھا۔ سینئر سیاست دان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود ان سے کہا کہ نوے روز کا جوڈیشل مارشل لاء لگے گا اور الیکشن ہونگے اور ان کی پارٹی اقتدار میں آ جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ دھرنوں کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماوں عارف علوی، شفقت محمود اور شیریں مزاری نے بھی کہا تھا اب کام خراب ہو گیا، 90 روز کا مارشل لاء لگے گا، ہماری جماعت اقتدار میں آ جائے گی۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ تمام باتیں عمران خان نے خود بتائیں۔ انکا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی چیئرمین کے سامنے کلام پاک پر ہاتھ رکھ کر یہ بات کرنے کو تیار ہوں۔ پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چودھری پروگرام کے دوران جاوید ہاشمی کے الزامات کی تردید کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سطح پر ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ پروگرام میں شریک پی پی پی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے جاوید ہاشمی کی گواہی کو بہت بڑی بات قرار دیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد جاوید ہاشمی اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی قیادت پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 595755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش