0
Tuesday 3 Jan 2017 18:30

اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے، جمہوریت کے ساتھ ساتھ ادارے بھی مضبوط ہوں گے، ایاز صادق

اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے، جمہوریت کے ساتھ ساتھ ادارے بھی مضبوط ہوں گے، ایاز صادق
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے، جس طرح وقت کے ساتھ جمہوریت مضبوط ہوئی ہے اسی طرح ادارے بھی مضبوط ہوں گے۔ کراچی میں رکن قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ کی ساس کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن ریفارم کمیٹی بنائی گئی تھی، جس کی سب کمیٹی نے رپورٹ تیار کی ہے، جسے رواں ماہ میں ہونے والے اجلاس میں پیش کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ادارے بہتر ہورہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ادارے آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں، حکومت اور قومی اسمبلی مل کر تمام معاملات حل کرتے رہیں گے۔ ایاز صادق نے کہا کہ عدالت یا الیکشن کمیشن سے کوئی چیز آئی تو دیکھیں گے، سنی سنائی باتوں پر کسی پر پابندی نہیں لگا سکتے۔ چوہدری نثار اور ڈاکٹر فاروق ستار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممبران عوام کی عدالت سے ہوکر اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 596838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش